افغانستان سے پاکستانی ڈرائیوروں کی واپسی مکمل‘ باب دوستی دوبارہ بند

چمن (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان کے علاقے سپین بولاک سے پاکستان ڈرائیورز کی واپسی کا عمل مکمل ہونے کے بعد باب دوستی دوبارہ بند کر دیا گیا۔ سکیورٹی حکام کے مطابق گزشتہ روز مزید 70پاکستانی ڈرائیورز باب دوستی سے داخل ہوئے جن کو قرنطینہ سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران 195پاکستانی ڈرائیورز واپس وطن آچکے ہیں۔ واپس آنے والے ڈرائیورز ٹرانزٹ ٹریڈ اور ایکسپورٹ کے ٹرک لیکر افغانستان گئے تھے۔ ڈی ایچ او کے مطابق تمام پاکستانی ڈرائیورز کے ٹیسٹ سیمپل لئے گئے، رزلٹ آج موصول ہونے کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن