نواب شاہ: کورونا سے متاثرہ سیل علاقہ کے مکین کھانے، پینے کا ترس گئے

نواب شاہ (بیورورپورٹ/عاطف ابڑو)نواب شاہ کے علاقے منوآبادکے رہائشی سعیدقریشی کی کورونا وائرس سے موت کے بعد مزید7افرادکی کورونارپورٹ مثبت آگئی،جبکہ انتظامیہ کی جانب سے متوفی کے علاقے کوسیل کیے جانے کے بعد سے علاقہ مکین ریلیف نہ ملنے پربھوک اوربدحالی کاشکارہوگئے اورشہید بے نظیرآبادکی انتظامیہ صرف سیلفی سیشن بنانے مصروف عمل دکھائی دیتی ہے ،علاقہ مکینوں کے خوف کوختم کرنے اورعلاقے میں جراثیم کش اسپرے نہ کیے جانے کی وجہ سے مکین شدید کوفت کاشکارہیں کوروناسے متاثرہ علاقہ توسیل کردیاگیامگرتاحال وہاں کسی بھی شخص کادوبارہ کوروناٹیسٹ نہیں کیاگیاشہید بے نظیرآبادانتظامیہ کی جانب سے متاثرین کودی جانیوالی امدادمیں 10 کلو آٹا،4کلوسبزی پرمشتمل تھیلی تھمادی گئی جوکہ گھرکے دس سے پندرہ افراد کیلئے ناکافی ہے چاول ،دالیں ،صابن ،گھی سمیت دیگرسامان راشن میں سرے سے موجودہی نہیں ہے سیل علاقے کے متاثرین کونہ سینٹائزر فراہم کیے گئے اورنہ ہی ماسک دیئے گئے ہیں ؟ نام نہادتنظیموں کے اعلانات بھی صرف اعلان ہی ثابت ہوئے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...