روزہ رکھنا قوت مدافعت بڑھاتا ہے:ماہرین

ماہرین امراض پیٹ و جگر کا کہنا ہے کہ روزہ رکھنا نا صرف نظام ہضم کیلئے انتہائی مفید ہے بلکہ اس سے انسان میں قوت مدافعت بڑھتی ہے جوکہ کئی متعدی امراض بشمول کرونا وائرس سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ماہرین امراض پیٹ وجگر نے پاک جی ای اینڈ لیور ڈیزیز سوسائٹی (پی جی ایل ڈی ایس) کے زیر اہتمام  ایک آن لاین سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلسل روزے رکھ کر وزن میں کمی لائی جاسکتی ہے جبکہ روزے رکھنا دماغی صحت کیلئے بھی انتہائی مفید ہے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

ای پیپر دی نیشن