پشاور میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ای این ٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔ڈائریکٹر ایچ ایم سی ڈاکٹر شہزاد فیصل کے مطابق ڈاکٹر محمد جاوید ایک ہفتہ قبل کورونا کے مرض میں مبتلا ہوئے تھے، وہ وینٹی لیٹر پر تھے صبح ان کا انتقال ہوا۔دوسری جانب محکمہ صحت نے کہا کہ ڈاکٹر محمد جاوید پہلے ڈاکٹر ہیں جو خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے۔پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید تنگی چارسدہ کے رہائشی تھے۔