سعودی عرب میں کوڑوں کی سزا ختم کرنے کا حکم

ایک قانونی دستاویز کے مطابق سعودی عرب میں کوڑوں کی سزا کو ختم کر دیا جائے گا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی سلطنت کی سپریم کورٹ کی جانب سے حکم دیا گیا ہے کہ ملک میں کوڑوں کی سزا کو قید اور جرمانوں میں تبدیل کر دیا جائے۔دستاویز کے مطابق یہ کہا گیا ہے کہ یہ اقدام شاہ سلمان اور ان کے بیٹے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے ملک میں کی جانے والی انسانی حقوق میں کی جانے والی اصلاحات کی ایک کڑی ہے۔

ای پیپر دی نیشن