کورونا ریلیف فنڈ میں سوئی سدرن گیس کا 3کروڑ روپے کاعطیہ

Apr 25, 2020

کراچی (کامرس رپورٹر)سوئی سدرن گیس کمپنی کی طرف سے ٹیلی تھون کے ذریعے 3 کروڑ کا عطیہ دیا گیا ہے۔ پرائم منسٹر کووڈ 19 رلیف فنڈ میںاس عطئے کا اعلان ایس ایس جی سی کی چیئرپرسن شمشاد اختر نے کیا۔ سوئی سدرن کی چیئرپرسن ڈاکٹر شمشاد ٹیلی تھون کے ذریعے 3کروڑ دینے کا اعلان کیا۔ جس کو بہت سراہا گیا۔ ایس ایس جی سی کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے ہمیشہ ناگہانی حالات میں مستحقین کو ہر ممکن امداد فراہم کی ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا کے خلاف بھی اپنے فرنچائز ایریاز سندھ اور بلوچستان میں لوگوں کی مدد کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کی ہسپتالوں میں کووڈ ٹیسٹ اور اس کے ممکنہ علاج کے خاطر مالی امداد فراہم کر رہے ہیں ۔ ترجمان سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ کمپنی لاک ڈائون کے دوران اپنے فرنچائز ایریاز میں گھروں اور انڈسٹریز کو بلاتعطل گیس کی فراہمی کر رہا ہے تاکہ لوگوں کو ان حالات میں گھر کے باہر جانے کی ضرورت پیش نہ آئے۔

مزیدخبریں