سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرزکا فٹنس ٹیسٹ ،سب اچھا کی رپورٹ

لاہور(اسپورٹس رپورٹر ) سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ میں سب ٹھیک ہے کی رپورٹ آگئی۔ ملک میں لاک ڈاؤن کے باعث پی سی بی نے 19سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لئے، سٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ یاسر ملک نے تمام کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لیا اور رپورٹ ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کو بھجوائی گئی جس میں سب ٹھیک ہے لکھاگیاہے۔ذرائع کے مطابق لاک ڈاؤن میں گھروں تک محدود کھلاڑیوں کی اکثریت نے فٹنس کے معیار کو برقرار رکھا ہے،انھوں نے مقررہ وقت میں تمام ڈرلز کرکے ٹرینرز کومطمئن کردیا، شان مسعود، امام الحق،ٹی ٹونٹی کپتان بابر اعظم، سرفرازاحمد،ٹیسٹ کپتان اظہرعلی،اسد شفیق اور محمد عباس کی فٹنس کا لیول بہت عمدہ رہا ہے، عماد وسیم، حسن علی اور محمد عامر کی فٹنس میں بہتری پائی گئی۔صوبائی ٹیموں کے کھلاڑیوں کی اکثریت بھی فٹنس کے مقررہ پیمانے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔تین کرکٹرز شاہین شاہ آفریدی، عابد علی اور یاسر شاہ کا فٹنس ٹیسٹ اگلے ہفتے ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن