سوئمرز نے گھر پر بغیر پول ، بغیر پانی کے پریکٹس شروع کر دی ، ویڈیو وائرل

ماسکو (آئی این پی ) سوئمرز نے گھر پر ہی بغیر پول کے بلکہ بغیر پانی کے ہی پریکٹس کا آغاز کردیا ہے اس حوالے سے روسی اولمپک سوئمر یولیا ایفی مووا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ اپ لوڈ کی، جس میں انہیں، ہوا ہی میں سوئمنگ کرتے دیکھا گیا ،اس دلچسپ ویڈیو میں ایفی مووا نے اپنے پیروں کو سہارا دیتے ہوئے ہوا میں ہی پیراکی کے مختلف اسٹروکس کردکھائے۔سوشل میڈیا پر دیگر سوئمرز نے بھی سوئمنگ ایٹ ہوم کی وڈیوز اپ لوڈ کردی ، ایک پیراک نے ٹیبل پر لیٹ کر سوئمنگ کی، تو کسی بچے نے اسکیٹ بورڈ پر سوئمنگ کے مووز انجوائے کئے۔کسی نے گھر وں پر موجود چھوٹے پولز پر فل سائز پول کے مزے لینے کے لیے خود کو رسی سے باندھا اور پانی میں ہاتھ چلاتے رہے، تاہم فینز کی جانب سے یولیا ایفی کی وڈیو کو بھرپور سراہا گیا۔

ای پیپر دی نیشن