جاپان: ناگاساکی میں کروز شپ پر عملے کے مزید ارکان انفیکشن سے متاثر

Apr 25, 2020 | 13:05

ویب ڈیسک

جاپان کے ناگاساکی میں حکام نے علاقائی بندرگارہ پر لنگر انداز کروز شپ کے عملے کے مزید 43 افراد میں کورونا وائرس انفیکشن کی تصدیق کی ہے۔ کروز شپ پر کیسز کی مجموعی تعداد 91 تک پہنچ گئی ہے۔جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اٹلی میں رجسٹر کرائے گئے جہاز کوسٹا اٹلانٹکا کے عملے کے تمام 623 ارکان کے ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں۔ یہ جہاز مرمت کے لیے متسوبیشی ہیوی انڈسٹریز بھجوایا گیا تھا۔حکام نے 208 افراد کے معائنوں کے نتائج گذشتہ روز جاری کیے۔ ان نتائج کے مطابق عملے کے 164 افراد کے ٹیسٹ کا نتیجہ منفی ایا ہے اور ایک رکن کا ٹیسٹ دوبارہ کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ عملے کے 127 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے تھے اور 48 افراد کا نتیجہ مثبت رہا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ ناگاساکی شہر کے ہسپتال میں داخل عملے کے ایک رکن کی حالت سنگین ہے۔ علاقائی حکام جاپان کی سیلف ڈیفنس فورسز اور وزارت صحت کے ڈاکٹروں کی مدد سے ہفتے کے روز سے قبل، عملے کے باقی تقریباً 290 ارکان کے نمونے حاصل کریں گے۔

مزیدخبریں