انگلش پریمیئر لیگ، ایورٹن  نے آرسنل کو شکست دیدی

ملتان (سپورٹس ڈیسک)انگلش پریمیئر لیگ کے اہم میچ میں ایورٹن نے آرسنل کو دلچسپ مقابلے کے بعد 0-1 سے ہرا دیا۔ ایمرٹس سٹیڈیم، لندن میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں ایورٹن نے آرسنل کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 0-1 سے ہرا کر تین قیمتی پوائنٹس حاصل کر لئے۔دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا تاہم دوسرے ہاف کے 21 ویں منٹ میں آرسنل کے دفاعی کھلاڑی لینو نے اون گول کرکے ایورٹن کو برتری دلا دی جو آخر تک قائم رہی۔آج لیگ کے پہلے میچ میں ولوز اور برنلے جبکہ دوسرے میچ  میںلیڈز اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔

ای پیپر دی نیشن