کراچی (کامرس رپورٹر )پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںگذشتہ ہفتے کے دوران کاروبار حصص بدترین مندی کی لپیٹ میں رہا، کے ایس ای100انڈیکس500پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 45ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھا ورو44700پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے115ارب روپے ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 79کھرب روپے سے کم ہو کر77کھرب روپے کی پست ترین سطح پر آگیا جبکہ 58.06فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔ملک میں کورونا کیسز کی تیزی سے بڑھتی ہوئی شرح ،مذہبی جماعت کی پہیہ جام ہڑتال کی کال پر تجارتی و صنعتی سرگرمیوں کی بندش ،موجودہ دور حکومت میں چوتھے وزیر خزانہ کی تقرری سے پیدا ہونیوالی بد اعتمادی ،تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بڑھانے سے متعلق آئی ایم ایف کی نئی شرط سے سرمایہ کاروں کا اعتمادمتزلزل ہونے اور نئے وفاقی بجٹ میں حصص کی تجارت پر ٹیکس ترغیبات واپس لینے کی خبروں پر سرمایہ کار تذبذب کا شکار رہے اور انہوں نے فروخت کو ترجیح دی جس کی وجہ سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے4دن مندی کی زد میں رہی اور انڈیکس1085.08پوائنٹس لوز کر گیاجبکہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کو 2ارب ڈالر کے قرضوں کی واپسی کی مدت میں توسیع کرنے اور مارچ2021ء میں پاکستانی ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میںسالانہ بنیادوں پر 30فیصد اضافے جیسے عوامل پر 1دن کی تیزی میں انڈیکس نے486.21پوائنٹس ریکور کر لئے تاہم مجموعی طور پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر مندی کے بادل چھائے رہے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں598.87پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں انڈیکس45305.63پوائنٹس سے کم ہو کر44706.76پوائنٹس پر بند ہوا۔مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب 15ارب21کروڑ4لاکھ44ہزار419روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم79کھرب4ارب50کروڑ30لاکھ93ہزار659روپے سے گھٹ کر77کھرب89ارب29کروڑ26لاکھ49ہزار240روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ19ارب روپے مالیت کے38کروڑ79لاکھ8ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم11ارب روپے مالیت کے24کروڑ4لاکھ 87ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس45625.30پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کے سبب ایک موقع پر انڈیکس43360.51پوائنٹس کی کم سطح تک گر گیا تھا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر1922کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے718کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،1116میں کمی اور88کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔
ٹریڈنگ میں مندی کارجحان سرمایہ کاروں کے 115ارب ڈوب گئے
Apr 25, 2021