رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی)ضلعی فلورملز ایسوسی ایشن کااجلاس ضلعی سیکرٹریٹ میں منعقدہوا۔ اس موقع پر محمودخان دُرانی، چوہدری عثمان محمود،، چوہدری عبدالرئوف مختار، چوہدری محمدشفیق علیم نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فلورملز پرجو چھاپے مارہے جارہے ہیں اس کی پرزورمذمت کرتے ہیں کیونکہ ہم فوڈڈیپارٹمنٹ کے ماتحت ہیں اورہم نے محکمہ کے تمام قواعدوضوابط کے بعدگندم رکھی ہوئی ہے اب اس پرچھاپے مارکر بحران پیداکرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ فوڈڈیپارٹمنٹ کی عدم دلچسپی سے تیسری پارٹی فائدہ اٹھارہی ہے۔ اس موقع پرچوہدری جہانزیب، میاں محمدجاوید، چوہدری زاہدارشاد، چوہدری وسیم شہزاد، رئیس محمداکمل ورند، چوہدری عاطف غفار، چوہدری مجتبیٰ ملہی، چوہدری وقاص اکرم وڑائچ ودیگرموجودتھے۔