ماسکو (اے پی پی)روس کا بحری بیڑہ آبنائے کرچ میں فوجی مشقیں کر رہا ہے۔روسی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق جنوبی فوجی علاقے کی یونٹوں اور پیرا ٹروپ یونٹوں کی مشترکہ فوجی مشقیں کریمیا میں آبنائے کرچ کے داخلی حصے کے قریب واقع اوپک پولیگون میں شروع ہو گئی ہیں۔بیان کے مطابق مشقیں مرکزی مرحلے میں پہنچ گئی ہیں اور روسی بحری بیڑے کے بحری جہاز سمندر میں نکل گئے ہیں۔