کراچی(اسٹاف رپورٹر) محب قومی سماجی کونسل(ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئر مین محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ کورونا نامی عالمی وبائی عذاب کے سامنے ایس او پیز بے اثر ہیں اگر ایس او پیز میں اثر ہوتا تو صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سمیت کسی بھی ایسی شخصیت کو جو ایس او پیز پر سختی سے عمل کررہی ہووہ کبھی بھی کورونا کے وبائی عذاب میں مبتلا نہ ہوتی تاہم ان اہم شخصیات کو کورونا ہونا دلیل ہے کہ کورونا وبا بے قابو ہے اور ایس او پیز بے اثر ہیںاور اس ہی لئے وہ حکومت پر کورونا کو قابو کرنے کے لئے کافی عرصے سے احتیاطی تدابیراور حفاظتی اقدامات کے ساتھ ماحولیاتی اور فضائی آلودگی کے خاتمے کے لئے زور دے رہے ہیں لیکن حکمرانوں کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی حالانکہ ما حو لیاتی و فضائی آلودگی ہی تمام وبائی امراض کی اصل جڑ ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کا عذاب پوری طرح سے فضا میں سرایت کررہا ہے اوراس سے بچنے کا حل ہر قسم کی آ لودگی سے پاک ماحول ہے۔
کورونا بے قابو، ایس او پیز بے اثر، آلودگی کا خاتمہ ناگزیر ۔ اسلم فاروقی
Apr 25, 2021