کراچی (اسٹاف رپورٹر)نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیرمحنت وافرادی قوت سمندرپارپاکستانیز ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب،میاں خالدحبیب الٰہی ایڈووکیٹ،پروفیسر بدالجبارقریشی، عبدالرشید ارشد نے مشترکہ بیان میں کہاکہ کورونا کی وباء خطرناک صورت اختیارکرتی جارہی ہے ،عوام کااس حوالے غیر سنجیدگی کامظاہرہ کرنا ،حکومت اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کا سختی سے عمل درآمدنہ کروانا،وفاقی وصوبائی حکومت کا اس صورت حال میں ایک پیج پر نہ ہونا بھی قابل افسوس ناک بات ہے ۔یہ ہمارے لئے سوچنے کی بات ہے کہ اکثر لوگوں کا یہ تاثر ہے کہ یہ ڈرامہ ہے، ایسی کوئی کورونا وباء نہیں ہے ان کو یہ سوچنا چاہیے کہ اگر یہ ڈرامہ ہوتا تو امریکہ ،اٹلی ،جاپان سمیت دیگر غیر مسلم ممالک سب سے زیادہ متاثرہیں،اس وقت پڑوسی ملک بھارت میںکورونا کی لہر نے تباہی مچادی ہوئی ہے،بعض ریاستوں میں صورت حال اتنی نازک ہے کہ کورونا کے مریضوں کوادویات کی قلت،آکسیجن سلنڈرکی عدم دستیابی،ہسپتالوں میں جگہ نہ ہونا بھیانک منظرنامہ پیش کررہاہے،مریض فٹ پاتھ، گاڑیوں ،رکشوں میں ہی علاج کروانے پرمجبورہیں،یومیہ ہزاروںہلاکتیں ہورہی ہے،لاکھوں کیس سامنے آرہے ہیںجوکہ یقینا ایک تکلیف دہ بات ہے،رہنماؤں نے کہا یہ ہم پر اللہ تعالیٰ فضل وکرم ہے کہ پاکستان کی صورتحال ان ممالک سے بہترہے لیکن ہمیں بھارت ودنیابھر کے دیگر ترقی یافتہ ممالک کی صورت حال کو سامنے رکھ کر سوچناچاہیے۔