کرا چی(اسٹاف رپو رٹر)جعفر یہ الا ئنس پا کستان کے صدر علامہ سید رضی جعفر نقوی کا حضرت خدیجہ الکبریؑ کے یوم وفات پرکہنا ہے کہ آپؑ نے اپنے جذبہ صادق سے ہمیشہ اسلام کی بنیادیں استوار و مضبوط کیںپاکیزہ مال سے نبوت کو ایسا سہارا عطا کیا جس کے بعد اسلام کو اطراف و اکناف ِعالم میں پھیلنے کا موقع ملا جب پیغمبر اکرم تن تنہا حق کی تبلیغ میں مصروف تھے جب کفار و قریش اپنے مال و طاقت اور افرادی قوت سے نبی اکرم (ص) کے مقابل آگئے تھے تو ایسے میں جناب خدیجہ الکبریؑ نے حضور اکرم سے اپنا دائمی رشتہ جوڑ کر غیر متزلزل سہارا فراہم کیا جس کے ممنون زندگی بھر خود پیغمبر گرامی (ص) رہے اور آپ کی رفاقت و غمگساری کو کبھی نہ بھول سکے حضرت خدیجہؑ کی پاکیزگی اور عظمت کا یہ عالم تھا کہ وہ پیغمبر اکرم کی پہلی شریکہ حیات بنیں اور جب تک زندہ رہیں، تنہا ام المومنین اور پیغمبر اکرم کی شریکہ حیات رہیںسیدہ خدیجہؑ عزت و احترام، دولت و ثروت اور علم و عرفان میں بلند منزلت کی مالک اور بین الاقوامی تجارت میں اہم شخصیت تھیںدور جاہلیت میں بھی آپ ؑمکارم اخلاق، صفات حمیدہ اور اعلیٰ انسانی اقدار کی مالک تھیں اور اُن ایام میں بھی آپؑ کو طاہرہ اور سیدہ قریش کہا جاتا تھا موجودہ دور میں مسلمانوں کے تمام طبقات بالخصوص خواتین اس مقدس ہستی کے چھوڑے ہوئے نقوش اور اعلیٰ و پاکیزہ کردار کا گہرا مطالعہ کریں اور کماحقہ استفادہ کریں۔