فٹبال لیگز: ایورٹن نے آرسنل اور کولن نے اگسبرگ کوشکست دیدی

Apr 25, 2021

لاہور(سپورٹس ڈیسک) انگلش پریمیئر لیگ میں آرسنل کو اون گول مہنگا پڑ گیا، ایورٹن نے آرسنل کو ایک صفر سے شکست دیدی۔ جرمن فٹبال لیگ میں کولن نے اگسبرگ کو دو کے مقا بلے میں تین گول سے ہرادیا۔انگلش پریمیئر لیگ میں آرسنل اور ایورٹن کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں، پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کر سکی۔ 76 ویں منٹ میں آرسنل کے گول کیپر برنڈ لینو نے اپنے ہی جال میں گیند پھینک دیا اور ایورٹن نے ایک صفر سے میچ اپنے نام کیا۔جرمن فٹبال لیگ اگسبرگ اور کولن کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں، کولن کی ٹیم نے حریف ٹیم کو دو کے مقابلے میں تین گول سے مات دی۔

مزیدخبریں