گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ضلعی انتظامیہ کا گندم غیر قانونی ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون گزشتہ روز بھی جاری رہا۔ نجی فلور ملز میں چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے53820 بوری گندم تحویل میں لے کر سرکاری گوداموں میں منتقل کر دی۔ اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) کامران حسین نے مقصود فلور ملز اور جنرل ملز میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران مقصود فلور اینڈ جنرل ملز سے 48683 بوری اور خان فلور اینڈ جنرل ملز سے 5137 بوری گندم تحویل میں لے لیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے گندم خریداری کی جو پالیسی جاری کی ہے اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا سمگل کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔