نابلس (صباح نیوز)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں صرہ کے مقام پر ایک گھر میں آگ لگنے سے وہاں موجود ایک خاتون اور اس کے تین بچے جاں بحق ہو گئے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آگ مقامی شہری رامی عبدالرحمان عبداللہ کے گھر میںبجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ اس وقت گھر میں خاتون اور اس کے تین بچے تھے جو آگ کی لپیٹ میں آگئے۔ آتشزدگی کے اس سانحے میں 24 سالہ شروق عدنان احمد عدوان اور اس کے تین بچے5 سالہ تالا، 4 سالہ فہد اور دو سالہ محمد زندہ جل گئے۔
نابلس : گھر میں آتشزدگی ،ماں اور 3 بچے جاں بحق
Apr 25, 2021