نئی دہلی (کے پی آئی )بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے چمولی ضلع میں بھارت- چین سرحد کے ساتھ ملاری سمنا روڈ پر واقع سمنا میں بی آر او کیمپ کے قریب گلیشیر ٹوٹ گیا۔ بی آر او کے کمانڈر کرنل منیش کپل نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے گلیشیر ٹوٹنے کی اطلاع پر فوری طور پر نوٹس لیا ہے۔ اس واقعے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے انہوں نے اتراکھنڈ کو مکمل مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے بھارتی بارڈر پولیس آئی ٹی بی پی کو چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتراکھنڈ کے چمولی ضلع میں ہند چین کے سرحدی علاقے سے ملحق سمنا میں بارڈر روڈز آرگنائزیشن(بی آر او)کیمپ کے قریب سمنا ہائی وے پر واقع سمنا میں بی آر او کیمپ کے قریب گلیشیئر ٹوٹ کر ملاری سمنا سڑک پر آگیا۔ ڈی جی پی اشوک کمار نے بتایا ہے کہ واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے لیکن خراب موسم کی وجہ سے صحیح صورتحال کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ٹیمیں روانہ کردی گئیں۔ اترکھنڈ کو مکمل مدد کی یقین دہانی کرائی ہے اور آئی ٹی بی پی کو چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب گنگا کے کنارے والے تمام گھاٹوں کو بھی خالی کرا لیا ہے۔ واٹر پولیس اہلکار مسلسل گھاٹوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔گاڑیوں کی نقل و حرکت اور آنے جانے میں خلل پڑ رہا ہے۔
چین سے متصل سرحد پر گلیشیئر ٹوٹ گیا،بھارتی سرحدی فورس الرٹ
Apr 25, 2021