ملتان(سپیشل رپورٹر)وزیراعظم پاکستان عمران خان کے پیر کے روز متوقع دورہ ملتان کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب تیاریوں کی خود نگرانی کررھے ھیں ،وزیر اعظم عمران خان دورہ ملتان پر جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے, ملتان سپیشل پیکیج کے تحت 30 ارب روپے کی سکیموں جبکہ جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کے لیے سرکاری ملازمتوں میں خصوصی کوٹے کا اعلان بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال وہاڑی روڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم جنرل بس اسٹینڈ پر قائم پناہ گاہ کا دورہ کریں گے،وزیر اعظم 30 ارب روپے کے سپیشل ملتان پیکج کا اعلان کریں گے،جبکہ وہ انجنیئرنگ یونیورسٹی کے نئے کیمپس کے لیے فنڈز کا اعلان اور زرعی یونیورسٹی کے نئے کیمپس کا افتتاح کریں گے،وہ وہاڑی روڈ کو دو رویہ بنانے کے منصوبہ کا سنگ بنیادبھی رکھیں گے، ملتان پیکج کے تحت ارکان پارلیمنٹ سے ایک ایک ارب روپے کی سکیمیں طلب کی گئی تھیں، اس کے حوالے سے بھی سکیمیں تیار کر لی گئی ہھیں گی،،سکیورٹی خدشات اور کرونا ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام سکیموں کا سنگ بنیاد اور افتتاح سرکٹ ہاؤس میں کیا جائیگا
وزیر اعظم کل ملتان میںجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کاسنگ بنیاد رکھیںگے
Apr 25, 2021