اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے متعلق سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ8 ماہ میں الحمدللہ، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے ایک ارب ڈالر سے زائد فنڈز موصول ہو چکے۔ زبردست رسپانس پر سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ۔ کم وقت میں بڑا سنگ میل حاصل کرنے پر بنک کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔