مظفرگڑھ ٗ خانپوربگا شیر (خبر نگار)سی ای او صحت ڈاکٹر مہر محمد اقبال نے کہا کہ بچوں میں ٹائیفائیڈ بخار کے مہلک اثرات مرتب ہونے کیساتھ انکی نشوونما بھی متاثر ہوتی ہے۔ضروری ہے کہ والدین اپنے بچوں کو ٹائیفائیڈ بخار سے بچاؤ کی ویکسین ضرور لگوائیں یہ بات انہوں نے ضلع مظفرگڑھ میں ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی مہم شروع کرنے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے ضروری ہے کہ اساتذہ و علماء کرام اور صحافیوں کو اعتماد میں لیا جائے اور مہم کو کامیاب بنانے کیلئے سوشل موبلائیزیش پر بھرپور توجہ دی جائے۔ اجلاس میں عدنان لغاری میڈیا کوآرڈینیٹر مبشر رضا مہم کوآرڈینیٹر شاہد دستی اے ایس وی سیف اللہ خان کے علاوہ یو سی سپروائزر نے شرکت کی۔
ٹائیفائیڈ بخارسے بچوں کی نشوونما متاثر ہوتی ہے: سی ای او ہیلتھ
Apr 25, 2021