پسماندگی دور دراز علاقوں کا مقدر نہیں عثمان بزدار

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بلوچستان کے علاقے درگ، ڈیرہ غازی خان کی تحصیل کوہ سلیمان کے قبائلی علاقے پھگلہ، وہوا اور تحصیل تونسہ کے دورے کئے۔ تحصیل کوہ سلیمان اور تحصیل تونسہ میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اربوں روپے کے منصوبو ں کا افتتاح کیا اور اربوں روپے کے نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔  تونسہ میں ایک ارب 20 کروڑ روپے کے 18 عوامی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ ایک ارب 30 کروڑ روپے کے 6 نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ شاہ سلیمان سٹیڈیم، سپورٹس جمنیزیم اورپناہ گاہ جبکہ فاضلہ کچھ اور بارتھی کیلئے ریسکیو 1122 سنٹرز ہنگون کچھ، فاضلہ کچھ، مبار کی اور بارتھی کیلئے بارڈر ملٹری پولیس سٹیشنز کا افتتاح کیا۔ ڈاہر،گلکی اور سالار بند میں مائنز اینڈ منرلز ڈسپنسریوں کا افتتاح کیا۔ 17 کلومیٹر طویل چوکی والا سے اٹامک انرجی دورویہ سڑک کا سنگ بنیاد رکھا۔ تونسہ یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کیا۔ یونیورسٹی کے قیام پر تقریباً 2 ارب روپے لاگت آئے گی۔ 62 کروڑ  روپے کی لاگت سے تونسہ شہر میں سیوریج کے نظام کو بہتر بنائیں گے۔ تونسہ شہر میں ٹف ٹائلز لگائی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ شادن لنڈ کے علاقے میں نئی سیمنٹ فیکٹری لگے گی۔غریب عوام کی فلاح کے لئے ضلع میں 8اور تونسہ میں 3لنگرخانوں کا قیام عمل میں لائیں گے۔ ڈی جی خان میں پولیس، محکمہ تعلیم و صحت، محکمہ لائیوسٹاک اور سوشل ویلفیئر سمیت دیگر اداروں میں آسامیوں کی منظوری دیدی گئی ہے۔ بلوچ لیوی میں 329اور بارڈر ملٹری پولیس میں 145 آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی جا چکی ہے۔ عثما ن بزدار نے وہوا کے لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے منصوبوں کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وہوا میں ریسکیو 1122 سنٹر اور تھانے کا افتتاح کیا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ وہوا جیسے علاقے کو ماضی میں بری طرح نظرانداز کیا گیا جس کے باعث وہوا میں لوگ بنیادی سہولتوں سے محروم رہے۔ دور دراز کے علاقوں تک سہولتیں پہنچانا ہمارا مشن ہے۔وزیراعلیٰ تحصیل کوہ سلیمان کے قبائلی علاقے پھگلہ میں 48 کلومیٹر طویل مٹھوان سے چھتروٹہ تک میٹل روڈ کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں قانونگوئی کی سطح پر اراضی ریکارڈ سنٹرز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ 24وی اے، اے آئی ٹی،چوکیدار کی آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پہلی بار ترقی کا سفر پسماندہ ترین علاقوں تک پہنچا ہے۔پسماندگی دور دراز علاقوں کا مقدر نہیں۔ان علاقوں کا ترقی پر اتنا ہی حق ہے جتنا کسی اور علاقے کا۔ عثمان بزدار درگ میں وفاقی سیکرٹری مذہبی امور سردار اعجاز خان جعفر کی رہائشگاہ پر گئے۔ اور والدہ کے انتقال پر سردار اعجاز خان جعفر اور سوگوار خاندان سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ عثمان بزدار نے پنجاب حکومت کی جانب سے بلوچستان کو سکول بس اور ریسکیو 1122 ایمبولینس کا تحفہ دیا، عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت بلوچستان کے بہن بھائیوں کی خدمت کیلئے ہر وقت حاضر ہے ہم ایک ہیں اور ایک رہیں گے نفرتیں پھیلانے والے ناکام رہیں گے بلوچستان کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے۔ عثمان بزدار نے وہوا میں عمائدین سے ملاقات کی وزیراعلیٰ خود چل کر نشستوں پر گئے ایس او پیز کے مطابق علامتی مصافحہ کیا وزیراعلیٰ کو بلوچی پگ پہنائی گئی۔ وہوا میں چیئرمین سردار اعجاز نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی دستار بندی کی عثمان بزدار نے اہل علاقہ کے مسائل  تفصیل سے سنے اور حل کیلئے موقع پر افسروں کو احکامات جاری کئے سابق چیئرمین سید محمد نواز شاہ اور سابق ممبر ضلع کونسل جاوید بلوچ نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔عثمان بزدار نے متعدد مقامات کے دورے کئے اور اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ روزکے کے باوجود وزیراعلیٰ پنجاب نے کرونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے عوام سے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعلیٰ نے تونسہ کے سٹیڈیم میں 26 منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر سرائیکی میں جذباتی خطاب کیا اور وزارت اعلیٰ کے منصب کو تونسہ کے لوگوں کا مرہون منت قرار دیا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ جو وعدہ کیا وہ پورا کریں گے اور آئندہ بھی تمام وعدے نبھائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...