وہاڑی (نامہ نگار)چیئر مین لوکل کونسلز ایسو سی ایشن آف دی پنجاب زاہد اقبال چوہدری نے باغ والی مسجد سے ملحقہ سرائے روڈ کا وزٹ کیا انہوں نے اس موقع پر شہریوں کی طرف سے سرائے روڈ سے متعلق مسائل کو سن کر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔چیئر مین لوکل کونسلز ایسو سی ایشن پنجاب زاہد اقبال چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ ممبر قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری نے کہا کہ باغ والی مسجد سے ملحقہ سرائے روڈ کے مسئلہ کو جلد حل کیا جائے گا ۔