رمضان اللہ کی طرف سے اُمت محمدیہ کیلئے عظیم عطیہ ہے: مولانا ایازالحق

ملتان (  سپیشل رپورٹر) جمعیت علماء  اسلام ضلع ملتان کے ڈپٹی سیکرٹری مولانا محمد قاسم جامی کی طرف سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ ا س موقع پر صوبہ پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری مولانا محمد ایازالحق قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان اللہ تعالیٰ کی طرف سے اُمت محمدیہ کیلئے عظیم عطیہ ہے۔ ہمیں اس ماہ مبارک کو غنیمت سمجھ کر اس کے قیمتی اوقات کو ضائع کئے بغیر رضائے حصول الٰہی کیلئے پوری کوشش کرنی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ ختم نبوت دین اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے جمعیت علماء  اسلام اس کا بھر پور دفاع کریگی اور شہداء ختم نبوت کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن