چینی،آٹا بحران میں ملوث لوگوں کو عبرت کانشان بنایا جائیگا : اسلم شیروانی

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)انصاف ویلفیئر ونگ کے ضلعی صدر ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ  وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عملی طور پر عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں مصنوعی مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرنے کیلئے اب مافیاز پر آہنی ہاتھ ڈالا جارہا ہے اب کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہوگا چینی اور آٹا کے مصنوعی بحران میں ملوث لوگوں کو عبرت کانشان بنایا جائیگا ان خیالات کااظہارانہوں نے جنرل سیکرٹری خرم ریاض کاہلوں اور ملک فاروق اعوان کے ہمراہ رمضان بازاروں کا معائنہ کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا  اورکہاکہ ہر شہری کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہیلتھ کارڈ انقلاب بن کر آرہا ہے ۔ماضی میں شریف خاندان نے جوملک کے ساتھ ناانصافی کی قوم آج بھی ا سکا خمیازہ بھگت رہی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن