لاہور( نیوز رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ ہمیں اپوزیشن رہنمائوں کی صحت بحال ہونے پر خوشی ہوئی ہے اور شاید اسی وجہ سے عید الفطر کے بعد دوبارہ سیاسی مشقوں کی بڑھکیں لگائی جارہی ہیں،اپوزیشن اتحاد کو اس کے اپنوں سے جتنا صدمہ پہنچا ہے اب رہی سہی پی ڈی ایم حالت نزاع میں ہے اور اس کی ڈوبتی نبض بحال کرنے کی کوششیں ہرگز کامیاب نہیںہوں گی ، کرونا وباء کی تیسری لہر انتہائی شدت سے پھیل رہی ہے اس لئے عوام سے اپیل ہے کہ وہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کے دل میں اپنی سیاست دوبارہ پروان چڑھنے اور وزیر اعظم بننے کی خواہشیں جنم لے ری ہیں لیکن کسی کی خواہشوں اور خواب دیکھنے پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔