صوبائی وزیر ملک انور کا دینہ سستا رمضان بازار کا دورہ، انتظامات کا معائنہ 

Apr 25, 2021

 دینہ ( نامہ نگار ) صوبائی وزیر مال پنجاب ملک محمد انور کا دینہ میں قائم سستے رمضان بازار کا دورہ، اس موقع پر انہوں نے اسٹاک کی دستیابی اور اشیاء خوردونوش کے سٹالوں پر جاکر چیکنگ کے دوران آٹے ، چینی، سبزی، پھل، دالیں، گوشت اور دیگر سٹال کاتفصیلی معائنہ کیا اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، معیار اور وزن کو چیک کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر ، اسسٹنٹ کمشنر دینہ وقار حسین ، چیئر مین میونسپل کمیٹی دینہ اُلفت شہزاد بھی ہمراہ تھے ، دورے کے دوران صوبائی وزیر نے اسٹالز پر اشیاء کے نرخنامے نمایاں مقام پر آویزاں کئے جانے ، پنکھوں کی موجودگی، سیکورٹی، صفائی ستھرائی اور کورونا ایس او پیز کا بھی جائزہ لیا، ضلعی انتظامیہ جہلم کی جانب سے رمضان بازاروں میں بہترین سہولیات کی فراہمی اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، صوبائی وزیر نے کہا کہ اس رمضان پیکج کے تحت محکمہ زراعت اپنی فئیر پرائس شاپس کے ذریعے 13 اشیاء خوردونوش 25 فیصد سبسڈی پر شہریوں کو فراہم کر رہا ہے۔

مزیدخبریں