تھانے میں نوجوان کی موت ماورائے عدالت قتل ہے، ایم کیو ایم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے ٹنڈوالہ یار کے پولیس اسٹیشن میں زیر حراست بابر خانزادہ کی موت کو ماورائے عدالت قتل قرار دیتے ہوئے اسکی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان متعدد بار پولیس کے ناروا رویئے اور قانون سے تجاوز اور نا اہلی کے بارے میں اگاہ کرتی رہی ہے اس کے باوجود اندرون سندھ میں مہاجروں کے خلاف ناانصافیوں اور پولیس تشدد کی شکایت عام ہوتی جا رہی ہیں تاہم حکومت نے اس نااہلی کا نوٹس نہیں لیا جس کے باعث پولیس بے لگام گھوڑے کی مانند ہوگئی ہے جس سے کوئی پوچھنے والا نہیں۔رابطہ کمیٹی نے بابر خانزادہ کی زیر حراست موت کی عدالتی تحقیقا ت کا مطالبہ کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

ای پیپر دی نیشن