قرآن پاک کی طباعت و اشاعت ایف بی آر کے تعاون کی ضرورت

مکرمی !ایف بی آر کے چیئرمین کی خدمت میں درج ذیل گزارشات پیش کرنا چاہتے ہیں ۔ قرآن مجید کے درآمدی پیپر کوڈیوٹی فری کرنے میں فیڈرل بیورآف ریونیو کا نہایت اہم کرداررہا ہے ۔ ایف بی آر کے مثبت اور عملی تعاون کی وجہ سے پاکستان میں قرآن مجید کی طباعت واشاعت کا معیار بہتر ہوا ہے ۔ گذشتہ تین سال سے ایف بی آر نے ناشران قرآن کو درآمدی پیپر کے لئے جو ریلیف دیا ہمیں امید ہے کہ آپ نہ صرف اسے برقرار رکھیں گے بلکہ اس حوالے سے ناشران قرآن کو درپش دیگر مسائل بھی حل کریں گے ۔ حکومت نے آفسٹ کاغذ 60گرام پر مکمل ٹیکس ( کسٹم +سیلز ٹیکس ) کی چھوٹ دی ہوئی ہے اس پر17%سیلز ٹیکس ابھی تک لاگوہے ۔ گزارش ہے کہ آرٹ پیپر پر سے بھی سیلز ٹیکس ختم کیاجائے ۔بعض اوقات ناشران قرآن مجید کا پیپرکراچی پورٹ پر روک لیاجاتا ہے اور ہمیں پیپر بروقت دستیاب نہیں ہوتاجس وجہ سے قرآن مجید کی طباعت کاکام رک جاتا ہے ۔لہٰذا گزارش ہے کہ آفسٹ پیپر کے5th Schedule   میں 4802.5700اور4802.6990 جبکہ آرٹ پیپر کے بھی 5th Schedule میں   4810.1910 H.S.Code کا اندراج کیا جائے تاکہ یہ مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوسکے ۔ پنجاب قرآن بورڈ میں رجسٹرڈ ناشران کو جدیدترین پرنٹنگ مشینیں اور بائنڈنگ یونٹ امپورٹ کرنے کے لئے کسٹم اور سیلز ٹیکس فری دینے کے احکامات صادر کئے جائیں۔قرآن مجید کی طباعت واشاعت کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ہیں، امید ہے کہ آپ اپنے کام کی شروعات خدمت ِ قرآن مجید سے کرتے ہوئے ہمیں ریلیف دیں گے ۔ ُسید احسن محمود شاہ ، چیئرمین ۔ حفیظ البرکات شاہ ، سرپرست اعلیٰ قرآن پبلشرزایسوسی ایشن )

ای پیپر دی نیشن