شمالی جاپان: سال 1990ء کے عشرے میں گیم اینڈ واچ طرز کے مجازی پالتو ’ورچول پیٹ‘ تاما گوچی بہت مقبول ہوئے تھے۔ اب 30 برس کے بعد دوبارہ اس کا ظہور ہوا ہے اور اس میں کیمرے کا اضافہ کیا گیا ہے۔تاماگوچی میں ایک ڈجیٹل پالتو جانور دکھائی دیتا ہے۔ اسے کی چین سے باندھ کر جیب میں رکھا جاسکتا تھا۔ پھر پروگرام کے مطابق اس جانور کو مجازی طور پر کھانا، پانی اور وقت دیا جانا ضروری تھا ورنہ عدم توجہی سے جانور بدحال اور موت کے منہ تک چلا جاتا تھا۔امریکا کے مقابلے میں جاپان میں تاماگوچی بہت مقبول ہوئے ۔اور اب تک کسی نہ کسی صورت میں لوگ اس ڈجیٹل پالتو جانور سے محظوظ ہوتے رہے تھے۔ اب کی بار تاماگوچی پِکس کا سائز تھوڑا بڑا رکھا گیا ہے اور اس میں ایک کیمرے کا اضافہ کیا گیا ہے۔اسے بنانے والی پرانی کمپنی بینڈائی امریکا نے اسے دوبارہ پیش کیا ہے۔
جاپان: 1990 میں مقبول ہونے والا پالتو جانور دوبارہ ہر دلعزیز
Apr 25, 2021