میلسی(نامہ نگار) سینئر قانون دان میاں فہیم اقبال قاضی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تیسری لہر نے عوام کی جانوں کو شدید خطرات سے دوچار کر دیاہے اس لیئے شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر قسم کے اجتماعات منسوخ کر دیں اور سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچائو کا واحد ذریعہ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا ہے ۔