دین اسلام کی بہترین تربیت، مخیر حضرات مدد کیلئے آگے آگئے

سکھر (بیورو رپورٹ )  رمضان المبارک کیآمد کے ساتھ ہی مساجد سمیت اسپتالوں کے باہر اور شاہراؤں پر بھی اجتماعی افطاریوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے  رمضان المبارک کے موقع پر بڑی تعداد میں صاحب حیثیت لوگ نمازیوں کو مساجد مریضوں ،تیماداروں کو اسپتالوں و شہریوں کو اجتماعی افطاری میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے مسافروں، نادار اور مسحق افراد کو ان افطار پروگراموں میں خصوصی طور پر شامل کیا جاتا ہے جس کا مقصد روزہ رکھانے اور روزہ کھلوانے کا ثواب حاصل کرنا ہے، بعض ہیں اور بیشتر افراد اپنا فدیہ مساجد اور سماجی حلقوں کی ان تنظیموں کے حوالے کردیتے ہیں جو عملی طور پر اجتماعی سحر و افطار کے دستر خوان سجاتے ہیں،بعض دینی و فلاحی تنظیموں نے بھی مخیر حضرات سے عطیات کی اپیلوں والے بینرز اور پوسٹرز آویزاں کر رکھے ہیں تا کہ ان کے تعاون سے یہ سلسلہ جاری رکھا جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...