سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر کے مصروف ترین کاروباری و تجارتی مرکز گھنٹہ سکھر پر قائم تنویر کمبوہ نامی شخص کی ہوٹل کے اوپر کی بالکونی اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں ایک راہگیر شدید زخمی ہو گیا جسے مقامی دکانداروں نے فوری طور پر علاج کیلئے اسپتال منتقل کر دیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی ہوٹل مالک تنویر کمبوہ و دیگر دکاندار جائے وقوعہ پر پہنچے اور انہوں نے فوری طور پر گرنے والا ملبہ ہٹانے کا کام اور ہوٹل کی دوبارہ مرمت کا کام شروع کر دیا ، دکانداروں کے مطابق ہوٹل کی بالکونی خستہ حالت ہونے کی وجہ سے گری ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہوٹل میں رکھا ہوا کچھ سامان ٹوٹا ہے ۔