وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا پاکستان تحریک انصاف کے 25ویں یوم تاسیس پر تہنیتی پیغام

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پاکستان تحریک انصاف کے 25ویں یوم تاسیس پراپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کی سیاسی جدوجہدپاکستان کی تاریخ میں مثال ہے اور عمران خان نے تحریک انصاف کو تبدیلی کا نقیب بنایا ہے۔ پی ٹی آئی نے آئین نو سے ڈرنے اور طرز کہن پر اَڑنے کی روایات کو توڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کے جذبات کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے نوجوانوں کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے اورتحریک انصاف نے عام آدمی کو سراٹھا کر جینا سکھایا ہے۔ہماری پارٹی کامشن کمزور طبقات کو مضبوط بناناہے۔  پاکستان تحریک انصاف روایتی سیاست کے جمود کو توڑ کر تبدیلی لانے والی واحد جماعت ہے۔ عمران خان پاکستان کی تاریخ میں قائداعظمؒ کے بعد حقیقی سیاسی لیڈر بن کر ابھرے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اور عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد میرا فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے یوم تاسیس پر چیئرمین عمران خان اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...