عمران کے خلاف بغاوت کے ٹھوس شواہد نہیں ملے‘ خط کو ثبوت کہنا بلاجواز: نوم چومسکی

Apr 25, 2022

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) دنیا کے معروف دانشور اور امریکی خارجہ پالیسی کے ناقد پروفیسر نوم چومسکی نے سابق وزیراعظم عمران خان کے عالمی سازش کے حوالے سے بیانیے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ پروفیسر نوم چومسکی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف بغاوت کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں، دھمکی آمیز خط کو بغاوت کا ثبوت قرار دینا بلاجواز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کسی بھی سرگرمی کو سی آئی اے یا مغربی منصوبے سے منسوب کرنے کا رجحان ہے، بغاوت کے اس دعوے کا کوئی بامقصد ثبوت نظر نہیں آیا۔ پروفیسر چومسکی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے امریکا میں سابق سفیر اسد مجید کی کیبل کوئی ٹھوس ثبوت نہیں۔ انہوں نے بھارت کے حوالے سے بھی کہا کہ بھارت کرتارپور راہداری کے حوالے سے غلط بیانی سے گریز کرے اور اپنی مذہبی اقلیتوں اور عبادت گاہوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے۔

مزیدخبریں