اسلام آباد (وقائع نگار) وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے ضلع دادو کے گاؤں فیض محمد دریانی چانڈیو میں متاثرین آتشزدگی میں امدادی چیک تقسیم کئے۔18 اپریل پیر کی رات المناک آتشزدگی کے واقعہ میں 8 افراد جاں بحق، 3 زخمی جبکہ 75 گھرانے متاثر ہوئے۔ متاثرین کی امداد کے لئے وزیراعظم کی جانب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ زخمیوں اور دیگرمتاثرہ گھرانوں کیلئے ایک کروڑ روپے کے پیکج کا اعلان کیا تھا۔