لاہور (نامہ نگار) گجر پورہ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان گلے پر کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے شدید زخمی ہو گیا ہے۔ سی سی پی او شہزادہ سلطان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سول لائنز سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ شہر میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری ہے۔ گجر پورہ کے علاقے میں عمیر نامی نوجوان موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ اس کے گلے پر کٹی پتنگ کی ڈور پھرگئی اور وہ شدید زخمی ہو گیا ہے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی کو طبی امداد کے بعد مقامی ہسپتال منتقل کر دیا۔ گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں شاہدرہ، شاہدرہ ٹائون، راوی روڈ، نولکھا، شفیق آباد، ٹبی سٹی، مصری شاہ، اسلام پورہ، نیو انارکلی، گجر پورہ، شالیمار، ملت پارک، گلشن راوی، شیراکوٹ، وحدت کالونی، فیصل ٹائون، غالب مارکیٹ، کوٹ لکھپت، نشتر کالونی، گرین ٹائون، سٹی رائیونڈ، دھرم پورہ، ہربنس پورہ، صدر بازار سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا۔
گجر پورہ میں موٹر سائیکل سوار نوجوان ڈور پھرنے سے زخمی‘سی سی پی او کا نوٹس
Apr 25, 2022