لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی عمرہ پرادائیگی کے لئے پاسپورٹ واپسی کیلئے دائر درخواست آج ( پیر) کے روز سماعت کر ے گا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ درخواست پر سماعت کرے گا۔اس سے قبل جسٹس شہباز علی رضوی اور جسٹس انوار الحق پنوں پر مشتمل بنچ نے درخواست پر سماعت سے معذرت کرتے ہوئے چیف جسٹس سے سفارش کی تھی کہ جس بنچ نے مریم نواز کی درخواست ضمانت پر سماعت کی تھی وہی بنچ اس درخواست پر سماعت کرے۔مریم نواز نے رمضان شوگرملز کیس میں عدالت کے حکم پر اپنا پاسپورٹ سرنڈر کر رکھا ہے ۔
مریم نواز کی عمرہ روانگی کیلئے پاسپورٹ واپسی کیلئے دائر درخواست پر سماعت آج ہو گی
Apr 25, 2022