کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان بلاول ہاؤس نے شاہ محمود قریشی کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کیلئے امید کی کرن ہیں۔ عمران خان کی کاسہ لیسی کیلئے شاہ محمود قریشی چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کو طعنے دے رہے ہیں۔ خیرات مانگنا رینٹ اے پیر کا شیوہ رہا ہے۔ پی پی خیرات مانگنے نہیں دینے کی تاریخ رکھتی ہے۔