حمید آباد( نامہ نگار ) مسلم لیگ ن نصیر آباد ڈویژن کے صدر میاں محمد حسین نے کہا کہ سنیئر صحافی محمد ہاشم بلوچ کی وفات سے جو صحافت میں خلا پیدا ہوا ہے،مدتوں تک پر نہیں ہوگا۔ مرحوم اپنے قلم سے بہت سے مسائل ایوانوں تک پہنچائے ۔ دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ پاک کی بارگاہ میں دعاگو ہیں کہ اللہ پاک ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔