انسانیت کی بلاتفریق خدمت ہی نصب العین ہے:جمعیت علما ء اسلام

کوئٹہ ( بیوررپورٹ )جمعیت علما ء اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا  کہ بلاتفرق پوری انسانیت کی خدمت ہمارا نصب العین ہے، اقتدار اقدار کے تابع ہو تو عظیم الشان ریاست کی تشکیل میں کوئی دیر نہیں ، بعض لوگ سیاست کو ذاتی مفادات سے تعبیر کرتے ہیں جوکہ غلط ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبد الرحمن رفیق ، سرپرست مولانا قاری مہر اللہ شیخ مولانا احمد جان مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا محمد ایوب شیخ مولانا عبد الاحد محمدحسنی حافظ مسعود احمد مولانا حافظ عبد الحق حقانی مولانا محمد اشرف جان مفتی غلام نبی محمدی مولانا حافظ سردار محمد نورزئی مفتی محمد ابوبکر حافظ سراج الدین حافظ رحمان گل حافظ دوست محمد اور دیگرنے کیا ۔انہوں نے کہا کہ انصاف بر مبنی فیصلے اور جرائمتدانہ اقدامات ہی اعلی اور کامیاب ریاست کے خدو خال وضع کرتے ہیں،ہمیشہ سچ اور حق کاساتھ دے کر جمعیت علما اسلام نے سیاست کی ہے، بے راہ روی، کرپشن ، اور نفرت وہ عوامل ہیں کہ جس سے ایک چھوٹے خاندان کا گھر تک نہیں چل سکتا ، مملکت تو بہت دور کی بات ہے۔

ای پیپر دی نیشن