منچھرچٹھہ ریلوے کراسنگ پر پھاٹک نہ ہونے سے حادثات معمول بن گئے

Apr 25, 2022

علی پورچٹھہ(نامہ نگار )منچھرچٹھہ ریلوے کراسنگ پر پھاٹک لگایا جائے پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے حادثات معمول  بن چکے ہیں تفصیلات کے مطابق علی پورچٹھہ سے چند کلومیٹردورواقعہ گاوں منچھر چٹھہ جہاں سے کراچی راولپنڈی ریلوے لائن اور مصروف روڈ ہونے کی وجہ سے بھاری ٹریفک گزرتی ہے لیکن پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے حادثات معمول بن چکے ہیں، اہلِ علاقہ کی اپیلیں، درخواستیں اور احتجاج کسی کام نہ آیا یاد رہے کہ چند ہفتے قبل بھی علی پور چٹھہ آنے والی کار کراچی جانے والی ٹرین کی زد میں آ گئی تھی شہریوں نے وزیر ریلوے اور دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا فوری طور پر یہاں پھاٹک لگایا جائے۔

مزیدخبریں