گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ میٹرک کے سالانہ امتحانات میں شریک 2 لاکھ 18ہزار 27 امیدواروں کو رولمنبر سلیپس کا اجرا کل سوموار سے کرے گا۔ بورڈ حکام کی طرف سے 770 امتحانی سنٹرز مقرر کرکے 63 سو عملہ کی ڈیوٹیاں بھی لگادی گئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے 10 مئی سے شروع ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2022 میں شرکت کرنے والے 2 لاکھ 18 ہزار 27 امیدواروں کو سلیپس کل سے جاری کرے گا۔ امتحانات میں ایک لاکھ 68 ہزار 486 ریگولر اور 49 ہزار 541 پرائیویٹ امیدوار شرکت کررہے ہیں۔ ریگولر امیدواروں کو رولنمبر سلیپس ان کے اداروں میں اور پرائیویٹ امیدواروں کو ان کے گھروں کے ایڈریس پر بجھوائیں جائیں گی۔امیدوار بورڈ کے آن لائن سسٹم سے بھی رولنمبر سلپ ڈان لوڈ کرسکیں گے۔دوسری طرف چیئرمین گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ ڈاکٹر طارق محمود قاضی کا کہنا تھا کہ 10 مئی سے شروع ہونے والے میٹرک کے امتحانات کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں امیدواروں کو رولنمبر سلیپس کل سے جاری کی جارہی ہیں۔ اور امتحانی عملہ کی ڈیوٹیاں بھی لگادی گئیں ہیں۔