گوجرانوالہ: ون ویلروں نے روزہ داروں کا ناک میں دم کردیا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ پولیس ون ویلروں کیخلاف کارروائی میں ناکام ، سحری اور دوپہر کے قریب ون ویلروں نے شہریوں کو ذہنی اذیت کا شکار کر دیا ، شہری عدم تحفظ کا شکار ، پولیس خاموش تماشائی بن گئی ۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کی مصروف ترین شاہراہ نوشہرہ روڈ ، جی ٹی روڈ ، سروس روڈ ، سیٹلائٹ ٹائون ، فلائی اوور ، کشمیر روڈ ، ڈسپوزل چوک ، شاہین آباد ، راہولی،سیالکوٹ روڈ، کو ون ویلروں نے ون ویلنگ کے موذوں اور محفوظ قرار دیدیا ہے ۔ون ویلنگ کے ساتھ فش رائیڈنگ کی جا رہی ہے اور جوا لگا کر ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی خاطر ون ویلنگ کرنے والے نوجوان حادثات کا باعث بن سکتے ہیں سحری کے وقت ون ویلر موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرتے دیکھائی دیتے ہیں جبکہ گروپ کی شکل میں دوپہر اور شام کے وقت ون ویلنگ کرتے نظر آتے ہیں سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں با اثر ون ویلر پولیس کی ملی بھگت سے ون ویلنگ اور جوا لگا کر فش رائیڈنگ کرتے ہیں اور سامنے سے گزرنے والی گاڑیوں کے کے سواروں کواپنی جان کا خطرہ رہتا ہے جبکہ گروپ کی شکل میں دوپہر اور شام کے وقت ون ویلنگ کرتے نظر آتے ہیں سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں با اثر ون ویلر پولیس کی ملی بھگت سے ون ویلنگ کرتے ہیں اور ون ویلنگ کے وقت پولیس مذکورہ جگہ پر نہیں ہوتی اور ون ویلر سر عام ون ویلنگ کرلیتے ہیں ۔ ون ویلر جوا لگا کر فش رائیڈنگ کرتے ہیں اور سامنے سے گزرنے والی دوسری ٹریفک بھی عدم تحفظ کا شکار ہو رہی ہے   ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...