واربرٹن (نمائندہ نوائے وقت) عید قرہب آتے ہی چوروں اور ڈاکوں کو نکیل ڈالنے کے لیے ڈی پی او ریٹائرڈ کیپٹن منصور امان نے کمر کس لی اور اپنے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو حکم جاری کیے اور اپنے اپنے علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنائیں جس میں تھانہ واربرٹن کے ایس ایچ او محمد وقاص انور نے اپنے کپتان کے حکم پر شہر بھر کے مختلف علاقوں میں گشت اور مختلف مقامات پر ناکے لگا کر مشکوک افراد کی چیکنگ کا سلسلہ جاری کر دیا ہے تاکہ تاجر اور مسافروں اور عید کی شاپنگ کے لیے آئے لوگوں کو کسی نوسرباز چور اور ڈاکووں کی لوٹ مار سے بچایا جائے اس موقع پر ایس ایچ او محمد وقاص انور وینس نے میڈیا کو بتاتے ہو کہا کہ عید کے قریب آتے ہی نوسر باز چور جیب کترے اور ڈکیت گینگ سرگرم ہوجاتے ہیں ان کو لگام ڈالنے کیلیے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے عوام کے مال و جان کے تحفظ کو یقینی بنائے گے اور پولیس نفری بھی بڑھا دی گی ہے میرے تمام بیٹ افسران پیٹرولنگ کررہے ہیں عوام بھی مشکوک افراد و دیگر جرائم پر نظر رکھیں۔