فیروزوٹواں(نمائندہ خصوصی )ٹیکسٹائل انڈسٹریز مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ایسوسی ایشن کے صدر اے ڈی چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت میں بیگناہ مسلمانوں اورمساجدکی شہادت کانوٹس لیاجائے معتوب کشمیریوں کی شجاعت اورشہادت قابل قدر ہے، اقوام متحدہ کے ابزرورفوری طور پرجموں وکشمیر کادورہ اوروہاں بھارتی فورسز کی طرف سے کشت وخون کے واقعات کوقلمبند کریںکشمیریوں کی حالت زار عالمی ضمیرکاامتحان ہے،اپنے ایک بیان میں اے ڈی چوہدری نے کہا کہ مقتدرقوتو ں کی مجرمانہ خاموشی نے بھارت کونڈر کردیا بھارت میں مودی سرکار کے ظلم کاسورج عنقریب غروب ہوجائے گاکشمیریوں کی شہادتوں کاسلسلہ تحریک آزادی کو تقویت بخشتا ہے بھارت کی بدترین بربریت کے باوجود کشمیریوں کاجذبہ آزادی ماند نہیں پڑا مسلسل شہادتوں کے باوجود آزادی کیلئے غیور کشمیریوںکی آزادی کاپرجوش کارواں آگے بڑھ رہا ہے کشمیر کے لوگ اب اپنی منزل سے زیادہ دور نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارت نے اب تک ہزار جتن کئے مگر کشمیریوں کی پرامن تحریک آزادی کودبانے میں ناکام رہا ۔مودی سرکار کے منفی اورماورائے آئین ہتھکنڈے کشمیریوں کومزید متحرک اورمنظم کررہے ہیں۔