مریدکے(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے پیپلز پارٹی کی قربانیوں ،محنت اور صبر کا نتیجہ ہے کہ آج پاکستان میں جمہوریت کا پودا تناور درخت بن چکا ہے ۔این اے 119مریدکے سے سابق ٹکٹ ہولڈر چوہدری صابر حسین بھلہ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی پاکستان کی سب سے بڑی عوامی پارٹی ہے جس کی جڑیںملک بھر میں موجود ہیں ۔انہوں نے کہا عمران خان نے ملک کو معاشی ،سفارتی اور اقتصادی طور پر ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ،آصف علی زراداری کی بہتر ین حکمت عملی سے ملک بڑے سیاسی نقصان سے بچ گیا ،سلیکٹڈ حکومت کو جمہوری طریقہ سے گھر بھیجا گیا اوراب انشااللہ کبھی کوئی سلیکٹڈ عوام کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈال سکے گا ،جمہوری اقدار کا بول بالا ہوگا اورجب بھی انتخابات ہوئے پیپلز پارٹی اور اتحادی ہی فتح سے ہمکنار ہوں گے۔ انہو ں نے کہا کہ عوام نے عمرانیات کو پہلے بھی مسترد کیا ان شا اللہ آئندہ بھی قبول نہیں کریں گے کیونکہ قوم جان چکی ہے کہ ناچ گانے کی سیاست اور گالم گلوچ کے کلچر کو فروغ دینے والے عمران خان نے قوم کو مہنگائی بے روزگاری معاشی تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا ۔
راجہ پرویز اشرف