کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ شہباز شریف ہمارے سات ووٹوں کی وجہ سے وزیراعظم بنے ہیں۔ عمران کو نکالنا بھی ہمارے سات ووٹوں کی وجہ سے ممکن ہوا۔ ہم اپنی سات سیٹیں اربوں روپے میں بیچ سکتے تھے۔ ہم نے نیک نیتی کے ساتھ موجودہ حکومت کے ساتھ معاہدے کئے ہیں۔ ہم اکیلے حکومت نہیں بنا سکتے۔ پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ آپ کے 21 ایم این ایز تو پہلے ہی آپ کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں۔ وسیم اختر نے کہا کہ ابھی ایم کیو ایم کی باتیں مان لو اس کے بعد ہم کچھ اور سوچیں گے۔ ہمیں دغا مت دینا۔ ہمارے پاس گنجائش نہیں۔ ہمارے پاس آپشنز نہیں۔ ہمیں سب استعمال کرتے ہیں۔
وسیم اختر
دغا مت دینا، نیک نیتی سے موجودہ حکومت کے ساتھ معاہدے کئے: وسیم اختر
Apr 25, 2022